اٹک میں کئی برس سے مقیم نیٹو فورسز کے ساتھ بطور مترجم کام کرنیوالا افغان شہری گرفتار

افغان شہری محمد ظاہر کے علاوہ اٹک کینٹ کے مختلف علاقوں سے کچھ مشتبہ افراد کو پکڑا ہے۔


یعقوب ملک December 31, 2014
افغان شہری محمد ظاہر کے علاوہ اٹک کینٹ کے مختلف علاقوں سے کچھ مشتبہ افراد کو پکڑا ہے۔ فوٹو: فائل

نیٹو فورسز کے ساتھ بطورمترجم کام کرنے والے افغان شہری کو کینٹ کے حساس علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔

یہ آپریشن غیرقانونی طور پرمقیم غیرملکیوں اوردہشتگردوں کیخلاف کیاگیا ہے۔ ذمہ دارپولیس ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افغان شہری محمد ظاہر کے علاوہ اٹک کینٹ کے مختلف علاقوں سے کچھ مشتبہ افراد کو پکڑا ہے۔ محمد ظاہر نے پولیس کوابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ کابل کا رہائشی ہے اور نیٹو فورسز کے ساتھ بطور مترجم منسلک رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں