بات کچھ اِدھر اُدھر کی ’’شامی کباب‘‘

میں نے سوچا کیوں نہ ایک ہی بار میں ڈھیر سارے بچوں کے من پسند شامی کباب بنا کر رکھ دوں۔


میں نے سوچا کیوں نہ ایک ہی بار میں ڈھیر سارے بچوں کے من پسند شامی کباب بنا کر رکھ دوں۔فوٹو؛ ماریہ منظور

PESHAWAR: ماریہ اتنی دیر سے فریج میں کیا ڈھونڈ رہی ہو؟ امی بھوک لگ رہی ہیں کچھ کھانے کے لئے تلاش کررہی ہوں۔

ارے بیٹا کھانا تیار ہے، جاؤ کچن میں نکال کر کھالو۔

ابھی ہے کھانا؟ امی کیا ہوگیا ہے آپ کو، ابھی تو صرف شام کے 7 ہی بجے ہیں، مجھے کھانا نہیں کھانا ، کچھ اور چاہیئے۔ ارے یاد آیا آپ پرسوں کہہ رہی تھیں نہ کہ میں شامی کباب بناؤں گی، کہاں ہیں وہ؟

بھئی ٹائم ہی نہیں ملا مجھے، اچھا چلو گوشت نکال کر دو مجھے میں ابھی بنا دیتی ہوں۔ یہ کہہ کر میں نے ٹی وی بند کیا اور سیدھا کچن کا رخ کیا، کیونکہ میں جانتی ہوں کہ شام میں جب بچوں کو بھوک لگتی ہیں تو وہ شور مچا کر سارا گھر سر پر اٹھا لیتے ہیں ہیں۔ لہذا روز روز کے شور سے بچنے کے لئے میں نے سوچا کیوں نہ ایک ہی بار میں ڈھیر سارے بچوں کے من پسند شامی کباب بنا کر رکھ دوں۔ تو آئیں اجزا دیکھتے ہیں۔

اجزا؛

گائے کا گوشت/ قیمہ ۔ ایک کلو



فوٹو؛ ماریہ منظور

چنے کی دال ۔ ایک پیالی



فوٹو؛ ماریہ منظور

لہسن کے چھلے ہوئے جوے ۔ 12 عدد
ادرک ۔ ایک بڑا ٹکڑا
ثابت لال مرچ۔ 11 عدد
نمک۔ حسب ذائقہ
سوکھا دھنیا ثابت۔ ایک ٹیبل اسپون
انڈا ۔ ایک عدد

کباب میں بھرنے والا مصالحہ؛

پودینہ، ہرا دھنیا۔ باریک کٹا ہوا
ادرک ۔ ہری مرچ باریک کٹی ہوئی



فوٹو؛ ماریہ منظور

پیاز۔ آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی



فوٹو؛ ماریہ منظور

تیل ۔ حسب ضرورت

ترکیب؛

سب سے پہلے گوشت یا قیمہ دھو کر سب چیزوں کے ساتھ ابال لیں۔
جب گوشت گل جائے تو باریک پیس لیں۔
اب اس میں انڈا شامل کرکے مکس کریں۔
اب ہرا مصالحہ ملا کر کباب کی ٹکیاں بنالیں۔



فوٹو؛ ماریہ منظور

تیل یا گھی میں فرائی کریں۔
مزیدار شامی کباب تیار ہیں۔



فوٹو؛ ماریہ منظور

ہائے امی واقعی مزا آگیا۔بس آپ اسی طرح ڈھیر ساری چیزیں بنا کر میرے لئے رکھ دیں تاکہ میرا جب دل چاہئے میں کچھ نکال کر کھاؤں۔ لو بھئی بیٹی صاحبہ تو موقع دیکھتے ہی مکھن لگانا شروع کردیا۔ لیکن آپ ضرور بنائیں اور چکھ کر بتائیں ذائقہ کیسا لگا آپ کو؟

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |