سرد موسم میں یہ رنگوں کی بہار

شخصیت کو خوب صورت بناتے دیدہ زیب سوئٹر


Musa Raza December 14, 2014
شخصیت کو خوب صورت بناتے دیدہ زیب سوئٹر ماڈل ، شیزا خان / فوٹو : ایکسپریس

موسم کے ساتھ ساتھ ہمارے پہناوے بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

لباس اپنی تراش خراش کے اعتبار سے نئے انداز میں ڈھلتے ہیں۔ یہ انداز ہمیں موسمی کیفیات کا تجربہ بھی بہم پہنچاتے ہیں، خواہ رنگوں کی صورت میں ہو یا کپڑے کی ساخت میں، پھر فیشن کا مطلب تراش خراش میں ہی جدت نہیں، بلکہ کپڑے کے ڈیزائنوں اور ساخت میں جدت بھی ہوتی رہتی ہے۔



جوں جوں موسم تبدیل ہوتا رہتا ہے، توں توں ہمارے لباس میں بھی نمایاں تبدیلی آتی رہتی ہے۔ جن میں ایک تبدیلی سوئٹروں کا استعمال بھی ہے۔



لباس کی مناسبت سے دیدہ زیب سوئٹروں کا استعمال ہماری شخصیت کو چار چاند لگادیتا ہے۔ خوش ذوق خواتین اس میں بھی تنوع (ورائٹی) کی تلاش میں ہوتی ہیں۔ جوں ہی گرم موسم کی تمازت دم اخیر پہ آتی ہے، بازار میں نت نئے انداز کے رنگ برنگے سوئٹر اور شالوں وغیرہ کی بہار آجاتی ہے اور لوگ پیشگی آنے والے دنوں کے لیے خریداری کرنے لگتے ہیں۔



روزمرہ کے پہناووں کی طرح ان ملبوسات کا انتخاب بھی اپنی شخصیت، عمر اور لباس کی مناسبت سے کرنا چاہیے، کیوں کہ ہم انہیں اپنے کپڑوں کے اوپر پہنتے ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ سوئٹر، مفلر اور شالوں کا چناؤ کرتے ہوئے اسے بھی ملحوظ رکھیں۔ اس کے رنگوں کا امتزاج نظروں کو بھلا معلوم ہونا چاہیے، بعض خواتین ایک ہی طرح کے سوئٹر استعمال کرتی ہیں، البتہ ان کے رنگوں میں تبدیلی کرتی رہتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |