بات کچھ اِدھر اُدھر کی ’’چکن کارن سوپ‘‘

دسمبر کے مہینے اور سرد راتوں میں مونگ پھلیاں ، کافی اور گرما گرم سوپ کا اپنا ہی مزہ ہے ۔


دسمبر کے مہینے اور سرد راتوں میں مونگ پھلیاں ، کافی اور گرما گرم سوپ کا اپنا ہی مزہ ہے ۔ فوٹو ماریہ منظور

دسمبر کا مہینے اورسرد راتوں میں مونگ پھلیاں ، کافی اور گرما گرم سوپ کا اپنا ہی مزہ ہے ۔ لان میں بیٹھے ہوئے میں نے شال اپنے گرد لپیٹے ہوئے کہا۔ ہاں بھئی وہ بھی کیا دن تھے جب آپ سردیوں کے ہر ویک اینڈ پر خاص اہتمام کیا کرتیں تھیں، اب وہ دن کہاں۔ میاں جی نے فورا نے فرمائش کرتے ہوئے اخبار میں منہ چھپا لیا۔

میں جانتی تھی کہ خاص اہتمام سے ان کی مراد گرما گرم سوپ ہے، تو کیوں نا آج ان کی فرمائش پوری کردی جائے ، اور قسمت دیکھئے آج ویک اینڈ بھی ہے تو جناب چلیئے چکن کارن سوپ بناتے ہیں ۔

اجزا؛

مرغی ۔آدھا کلو
لہسن۔ 7 جوے
ادرک۔ ایک سے ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا
پیاز۔ ایک عدد



فوٹو ماریہ منظور

چینی۔ ایک کھانے کا چمچہ
انڈہ۔ 1 عدد
سرکہ۔ ایک کھانے کا چمچہ
کارن فلور ۔ 5یا 4 کھانے کے چمچے



فوٹو ماریہ منظور

نمک۔ حسب ذائقہ
کالی مرچ۔ حسب ذائقہ
مکئی کے دانے۔ آدھا کپ ٹن والے

ترکیب؛

سب سے پہلے لہسن، ادرک، پیاز کاٹ لیں۔
اب آٹھ کپ پانی میں نمک اور مرغی کے ساتھ یہ چیزیں ابال لیں اور پتیلی کا ڈھکن کھلا رکھیں تاکہ مرغی کی بو نہ آئے ۔
جب گوشت گل جائے تو گوشت کے باریک ریشے الگ کرلیں اور یخنی علیحدہ کرلیں۔
اب ایک پتیلے میں یخنی، گوشت، کالی مرچ، سرکہ، کارن فلور، مکئی کے دانے اور انڈے کی سفیدی آہستہ آہستہ شامل کریں۔
بہترین خوش ذائقہ سوپ تیار ہے۔

جلدی سے بتائیں کیسا ہے؟
آپ چاہیں تو پاپڑی اور ابلے انڈے الگ سے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔



فوٹو ماریہ منظور

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

چلیں اب ہاٹ اینڈ سار سوپ بھی بنالوں، میاں جی ذرا خوش ہوجائیں گے۔

اجزا؛

چکن یخنی۔ ایک کپ
ریشہ کی ہوئی چکن۔ ایک پیالی
ہری پیاز۔آدھی پیالی
بند گوبھی۔ ایک کپ
گاجر۔ 2 عدد درمیانی



 

فوٹو ماریہ منظور

شملہ مرچ۔ 2عدد درمیانی
سویا سوس ۔ 3 ٹیبل اسپون
چلی ساس۔ ایک کھانے کا چمچہ
کیچپ۔ آدھا کپ
چینی۔ ایک کھانے کا چمچہ
کارن فلور۔ 5-7 کھانے کے چمچے
کالی مرچ۔ 1/2 چائے کا چمچہ
سفید مرچ۔ 1/2 چائے کا چمچہ
نمک۔ حسب ذائقہ
انڈا۔ ایک عدد



فوٹو ماریہ منظور

ترکیب؛

سب سے پہلے ایک پتیلے میں یخنی گرم کرلیں ۔
اب اس میں چکن اور تمام سبزیاں باریک کٹی ہوئی اور تمام مصالحہ جات شامل کرلیں۔
کارن فلور کو پانی میں گھول لیں اور حسب ضرورت شامل کرلیں۔
جب سوپ گاڑھا ہوجائے تو اس میں پھینٹا ہوا انڈاہ شامل کرلیں اور گرم گرم نوش فرمائیں۔

بھئی میاں جی نے تو دل کھول کر سوپ کی تعریفیں کیں ، اور ساتھ ہی کہنے لگے اب تو مجھے سردیوں کے ہر ویک اینڈ کا انتظار رہے گا۔ آپ بھی بنائیں اور بتائیں آپ کے گھر والوں کو کیسا لگا۔

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |