پاکستان آنے کو بڑا دل کرتا ہے’’سپر نانی‘‘ اسٹار شرمن جوشی

پاکستان کی مہمان نوازی اور کھانوں کا بہت چرچا سن رکھا ہے، شرمن جوشی نے


Javed Yousuf November 17, 2014
لاہور کی گوالمنڈی میں سسر پریم چوپڑا کا گھر دیکھنا چاہتا ہوں،شرمن جوشی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار شرمن جوشی نے ایکسپریس سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''مجھے پاکستان آکر اچھا لگے گا'' میرے سسر پریم جی کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں، ''سپرنانی'' میں ریکھا کے ساتھ کام کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔

''نمائندہ ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے شرمن جوشی نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی اور کھانوں کا بہت چرچا سن رکھا ہے ، میرے سسر پریم چوپڑا جن کا آبائی گھر لاہور کے علاقہ گوالمنڈی میں ہے اور وہ اپنے اس آبائی گھر کے ساتھ جڑی یادوں کا ہمیشہ تذکرہ کرتے رہتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں شرمن جوشی نے کہا کہ ریکھا کے ساتھ اسکرین شیئر کرکے بہت مزہ آیا ہے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ فلم باکس آفس پر اچھی نہیں گئی ،میرے لیے ریکھا جی کے ساتھ کام کرنا ہی بڑی اچیومنٹ سمجھتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں