مختصرفلم ’’ڈیفنڈر‘‘ نے روم فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت لیا

فیسٹیول میں ایوارڈ کرنل صلاح الدین، میجر حسن معراج اور میجر عمران رضا پر مشتمل آئی ایس پی آر کی ٹیم نے وصول کیا۔


Express Report November 16, 2014
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فلم ’’ڈیفنڈر‘‘ کو بہترین دستاویزی فلم کی کیٹگری میں روم فلم فیسٹیول کا ایوارڈ جیتنے پر آئی ایس پی آر کو مبارکباد دی ہے۔فوٹو : ایکسپریس

روم فلم فیسٹیول میں آئی ایس پی آر کی تیار کردہ مختصرفلم ''ڈیفنڈر'' نے بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں فلم تیار کرنے والی پوری ٹیم کو مبارک باد دی، فیسٹیول میں ایوارڈ کرنل صلاح الدین، میجر حسن معراج اور میجر عمران رضا پر مشتمل آئی ایس پی آر کی ٹیم نے وصول کیا۔دریں اثناء آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فلم ''ڈیفنڈر'' کو بہترین دستاویزی فلم کی کیٹگری میں روم فلم فیسٹیول کا ایوارڈ جیتنے پر آئی ایس پی آر کو مبارکباد دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں