دنیا کا پہلا سونے سے تیار کیا گیا ٹوسٹر

ڈوئلٹ نامی کمپنی نے 24 قیراط سونے سے تیار کرلیا ہے ایک ایسا ٹوسٹر جس کی قیمت ایک ہزار برطانوی پاؤنڈ ہے


Net News November 06, 2014
ڈوئلٹ نامی کمپنی نے 24 قیراط سونے سے تیار کرلیا ہے ایک ایسا ٹوسٹر جس کی قیمت ایک ہزار برطانوی پاؤنڈ ہے۔ فوٹو : فائل

کیا آپ ہر صبح ڈبل روٹی کے ایک ہی انداز کے سلائس کھا کھا کر بیزار ہوچکے ہیں تو اب تیار ہوجائیں دنیا کے سب سے مہنگے ٹوسٹر میں تیار کیے جانے والے سلائس کھانے کے لئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈوئلٹ نامی کمپنی نے 24 قیراط سونے سے تیار کرلیا ہے ایک ایسا ٹوسٹر جس کی قیمت ایک ہزار برطانوی پاؤنڈ ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ٹوسٹر کسی مشین کے بجائے مکمل تور پر ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے جس میں 168 اجزا کو استعمال کیا گیاہے ۔ اس ٹوسٹر میں بریڈ اور بیگلز وغیرہ تیار کیے جاسکتے ہیں اورکمپنی کا کہنا ہے کہ سونے سے بنے اس ٹوسٹر کو رواں برس کرسمس کے موقع پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں