طالبان نے تحریک انصاف کو امن مارچ کیلیے گرین سگنل دیدیا

پارٹی وفد کا بلواسطہ رابطہ، طالبان نے شمالی وزیرستان میں گارنٹی دینے سے انکار کردیا تھا، ذرائع


Fida Muhammad Adeel September 29, 2012
پارٹی وفد کا بلواسطہ رابطہ، طالبان نے شمالی وزیرستان میں گارنٹی دینے سے انکار کردیا تھا، ذرائع. فوٹو: فائل

انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نے طالبان کو ڈرون حملوں کے خلاف وزیرستان امن مارچ کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کیلیے منالیا ہے۔

تحریک انصاف کے اعلیٰ سطح کے وفد نے سابق افغان سفیر رستم شاہ مہمند کی قیادت میں گزشتہ دنوں جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کیں، ذرائع کے مطابق جواب میں طالبان قیادت نے انتہائی مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ تحریک انصاف کے نظریات سے اختلاف کے باوجود اس کے امن مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جب عمران خان نے شمالی وزیرستان تک امن مارچ کا اعلان کیا تو ابتدائی رابطوں میں طالبان قیادت نے شمالی وزیرستان کے حوالے سے تحریک انصاف کو کسی قسم کی گارنٹی دینے سے انکار کردیا تھا ، عمران خان نے امن مارچ کے اختتام پر جلسے کیلئے جنوبی وزیرستان کے ایک ایسے گائوں ''کوٹکئی'' کا انتخاب کیا ہے جہاں فوج کا مکمل کنٹرول ہے، گائوں کوٹکئی کی وجہ شہرت بھی کافی دلچسپ ہے، یہ تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود اور خودکش حملہ آوروں کے استاد قاری حسین کا آبائی گائوں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں