بالوں سے محروم خواتین کے لیے انوکھا حل

کینیڈین کمپنی نےمختلف بیماریوں کےباعث بال کھو دینے والی خواتین کی خود اعتمادی برقرار رکھنے کیلئے مہندی کا سہارا لیا ہے


Net News October 23, 2014
کینیڈا کی کمپنی نے مختلف بیماریوں کے باعث اپنے بال کھو دینے والی خواتین کی خود اعتمادی برقرار رکھنے کے لیے مہندی کا سہارا لیا ہے۔ فوٹو : فائل

کینیڈا کی ایک کمپنی نے گنجے پن کا شکار ہو جانے والی خواتین کے لیے مہندی کے کراؤئنز متعارف کرا دیے ہیں۔

کینیڈین شہر ٹورنٹو میں بینا ہیلز نامی کمپنی نے مختلف بیماریوں اور کیمو تھراپی کے باعث اپنے دلکش و حسین بال کھو دینے والی خواتین کی خود اعتمادی برقرار رکھنے کے لیے مہندی کا سہارا لیا ہے۔ دنیا بھر میں اس کمپنی کے کم و بیش 150 آرٹسٹ موجود ہیں جو گنجے پن کی شکار خواتین سروں پر مہندی نقش و نگار والے کراؤنز بنا دیتے ہیں۔

پورے سر کو مہندی سے ڈھک دینے والے یہ کراؤنز کم و بیش دو ہفتے تک موجود رہتے ہیں جس سے ناصرف خواتین کی خود اعتمادی قائم رہتی ہیں بلکہ ایک منفرد فیشن بھی لوگوں کی جانب سے پذیرائی دلوانے کا باعث بنتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں