لندن میں دنیا کا مہنگا ترین پرفیوم فروخت کیلیے پیش

’’سمبل آف سکسیس‘‘ یعنی کامیابی کی مہک نامی اس پرفیوم کی قیمت ایک لاکھ 53 لاکھ برطانوی پاؤنڈ ہے، برطانوی میڈیا


Net News October 06, 2014
’’سمبل آف سکسیس‘‘ یعنی کامیابی کی مہک نامی اس پرفیوم کی قیمت ایک لاکھ 53 لاکھ برطانوی پاؤنڈ ہے، برطانوی میڈیا فوٹو: فائل

خوشبو کو ہر کوئی پسند کرتا ہے اور اسی وجہ سے دنیا بھر میں نئے نئے پرفیوم سامنے آتے رہتے ہیں مگر حال ہی میں برطانیہ میں ایک ایسا پرفیوم متعارف کروایا گیا ہے جسے خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے ہیروڈ اسٹور میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے ''سمبل آف سکسیس'' یعنی کامیابی کی مہک نامی اس پرفیوم کی قیمت ایک لاکھ 53 لاکھ برطانوی پاؤنڈ ہے اور اس کی ایک عام بوتل ساڑھے چار سو پاؤنڈ مالیت کی ہے اب اس پرفیوم کا ایک نیا ایڈیشن منفرد شکل میں کرسٹل کی بوتل میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس پر ہاتھ سے 24 قیرط سونے کا کام کیا گیا ہے۔

اس بوتل کے اوپر 1872 میں تیار کیے جانیوالا تاج لگا ہے اور یہ برطانوی ملکہ وکٹوریہ کو پیش کیا گیا تھا تاہم اب اس میں بے داغ سفید ہیرے بھی بڑی تعداد میں نصب کیے گئے ہیں اس کے علاوہ بوتل کے سامنے 2 زرد ہیرے اور ایک نایاب گلابی ہیر ابھی بوتل کی شان بڑھا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں