ڈرون کا منفرد کارنامہ آتش فشاں پہاڑ کے اندر کی وڈیو بنا لی

آئس لینڈ کا سب سے خطرناک اور فعال آتش فشاں بار بار برنگا کی وڈیو کواڈ کوپٹر سے لی گئی ہے


Net News October 04, 2014
آئس لینڈ کا سب سے خطرناک اور فعال آتش فشاں بار بار برنگا کی وڈیو کواڈ کوپٹر سے لی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور: آئس لینڈ کے لاوا اور پتھر اگلتے آتش فشاں کی ڈرون سے فلمائی گئی حیرت انگیز وڈیو سامنے آگئی ہے۔

آئس لینڈ کا سب سے خطرناک اور فعال آتش فشاں بار بار برنگا کی وڈیو کواڈ کوپٹر سے لی گئی ہے جس میں آتش فشاں کے اندر انتہائی قریب سے دیکھا گیا ہے' لاوا اور پتھر اگلتے آتش فشاں سے دھماکوں کی آوازوں کو بھی سنا جا سکتا ہے۔

واٹنا جوکل گلیشیئر کے نیچے واقع اس آتش فشاں نے 16 اگست کو لاوا اگلنا شروع کیا تھا اور ڈرون کے ذریعے اس کی وڈیو 20 ستمبر کو فلمائی گئی۔ ڈرون آپریٹر کا کہنا ہے کہ گرمی سے ڈرون پگھل چکا تھا لیکن خوش قسمتی سے اس کا میموری کارڈ محفوظ رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں