بات کچھ اِدھر اُدھر کی آج تو آلو گوشت بنے گا

دسترخوان پر سلیقے سے کھانا پیش کیا جائے تو مزے میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔


دسترخوان پر سلیقے سے کھانا پیش کیا جائے تو مزے میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ تصویر؛ ماریہ منظور

آج اتوار ہے اورہمیں شام کو شادی میں جانا ہے۔ لہذا رات کے کھانے کی چھٹی کیونکہ رات کا کھانا ہم ہال میں کھائیں گے۔ اب ہے مسئلہ دوپہر کا۔ ہمسفر سے پوچھا تو فرمایا ''جو آسان لگے پکا لو، تمہارے ہاتھ کی پکائی ہوئی ہر چیز اچھی لگتی ہے۔'' لیجیے صاحب اب رہ گئے بچے پوچھنا ضروری ہے۔ بچوں کی بھی اپنی پسند ناپسند ہوتی ہے خاص طور پر جب ماں پکائے تو نخرے بھی بڑھ جاتے ہیں۔

''امی! کیا پکائیں گی؟'' کمرے سے آواز آئی۔ ''سوچ رہی ہوں کڑاھی پکالوں۔'' میں نے جواب دیا۔ ''بالکل نہیں، آلو گوشت بنالیں مزے کا لگتا ہے۔'' چلو یہی سہی فیصلہ ہوگیا۔ اب مرحلہ تھا اجزا کا۔ اگر کوئی چیز کم ہو تو بیٹے صاحب کی چھٹی ہے۔ منگوالی جائے۔ ہرا دھنیا کم ہے۔ سجاوٹ اور ذائقے دونوں کے لیے ضروری ہے۔ جاؤ بیٹا! لے آؤ۔ گلی کے کونے پر سبزی کا ٹھیلا ہے مل جائے گا۔ باقی اشیا موجود ہیں۔ سب چیزیں ایک جگہ رکھ لیتی ہوں کہیں بھول نہ جاؤں۔ تو کون سی اشیا کتنی ہیں۔ آپ کو بھی بتا دیتی ہوں۔

تصویر؛ ماریہ منظور

جی جناب اجزا کا تناسب کچھ یوں ہے؛

گوشت ۔ایک کلو



تصویر؛ ماریہ منظور

آلو۔ آدھا کلو



تصویر؛ ماریہ منظور

نمک۔حسب ذائقہ

پسا دھنیا۔2 چائے کے چمچ

لہسن پسا ہوا۔ 1 سے ڈیڑھ چائے کا چمچہ

ادرک۔ 1 سے ڈیڑھ چائے کا چمچ

پسی لال مرچ۔1 چائے کا چمچہ

ٹماٹر۔3 عدد

پسا گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچہ

ہری مرچ۔5 عدد

ہرا دھنیا۔کتر کر سجاوٹ کے لیے



تصویر؛ ماریہ منظور

کیوڑہ۔آدھا چمچہ

تیل۔ آدھا کپ

ترکیب؛

سب سے پہلے پیاز کو تیل میں ڈال کرگولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔ کچن میں موجود رہیں پیاز جل گئی تو مسئلہ ہوجائے گا۔

پھر لہسن ادرک پسا ہوا ڈال کر چمچ سے چلاتے رہیں۔ پھر گوشت ڈال کر فرائی کرلیں۔

اس کے بعد نمک، لال مرچ، ہلدی، دھنیا پسا ہوا اور ٹماٹر ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔

اب تھوڑا سا پانی ڈال کر گلنے کے لیے چھوڑ دیں۔ جب گوشت گل جائے تو کٹے ہوئے آلو ڈال کر حسب ضرورت پانی ڈالیں اور شوربہ تیار کریں،اور انتظار کریں کہ آلو گل جائیں۔

آخر میں کیوڑہ، پسا گرم مصالحہ، ہری مرچ ڈال دیں۔ 5 منٹ دم دیں۔

ڈش میں ڈال کر گرم نان، روٹی یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔



تصویر؛ ماریہ منظور

حسب پسند سلاد بنائیں۔ بعض لوگ لیموں کے قطرے ڈال کر کھاتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو ایسا کرسکتے ہیں۔ چاولوں کے ساتھ میں نے دال بھی بنالی ہے۔ دوپہر میں دال چاول بھی مزے کے لگتے ہیں۔ خاص طور پر پودینہ کی چٹنی کے ساتھ یا تلی ہوئی ہری مرچ۔ کہیئے کھانا پسند آیا۔ بتائیے گا ضرور!



تصویر؛ ماریہ منظور

دسترخوان پر سلیقے سے کھانا پیش کیا جائے تو مزے میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ بچے کہہ رہے ہیں امی! کولڈڈرنک کی کمی ہے۔ کیا واقعی؟

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |