آرمی چیف اور نئے ڈی جی آئی ایس آئی میں مثالی تعلقات رہیں گےعسکری ذرائع

لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کا تعلق بھی آرمی چیف کی طرح فرنٹیئر فورس ایف ایف رجمنٹ کے انفنٹری گروپ سے ہے۔


یعقوب ملک September 23, 2014
لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر 8 اکتوبر کو ڈی جی آئی ایس آئی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: عسکری ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے درمیان مستقبل میں مثالی تعلقات رہیں گے۔

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر انتہائی راست گو اور پیشہ ور فوجی ہیں۔ فاٹا اور کراچی میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کا وسیع تجریہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا تعلق بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی فرنٹیئر فورس ایف ایف رجمنٹ کے انفنٹری گروپ سے ہے۔ روایتی طور پر آرمی آفیسرز کا ایک ہی گروپ سے ہونے کی وجہ سے مثالی تعاون، وابستگی اور ایک دوسرے کے احترام کو مقدم سمجھا جاتا ہے۔ دونوں عسکری قائدین کا ایک ہی رجمنٹ سے تعلق سے یہ بھی تاثر ملتا ہے کہ مستقبل میں پاک فوج کے اعلیٰ عہدوں پر تعینات کمان میں مثالی تعلقات رہیں گے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر 8 اکتوبر کو ڈی جی آئی ایس آئی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں