بات کچھ اِدھر اُدھر کی شملہ قیمہ اور ٹنڈے کی چٹ پٹی ترکاری

ارے ساتھ میں زرا سلاد بھی بنالیں تاکہ مزہ دوبالا ہوجائے ۔ اب کھا کر بتائیں ترکاری کیسی لگی۔


ارے ساتھ میں زرا سلاد بھی بنالیں تاکہ مزہ دوبالا ہوجائے ۔ اب کھا کر بتائیں ترکاری کیسی لگی۔ فوٹو ماریہ منظور

ایک تو اتوار اتنی جلدی آجاتا ہے اور سب گھر پر ہی موجود ہوتے ہیں تو طاہر ہے کچھ اچھا ہی پکانا پڑتا ہے۔ اب آج کون سی ڈش پکائیں؟ بھئی شوہر کی ذمہ داری تو صرف سودا لانا ہے اصل کام تو بیوی کا ہوتا ہے یعنی کھانا پگانا۔ میرا خیال ہے کہ جب بھی آپ کھانا پکائیں تو خوشبو ایسی ہو کہ دور تک پھیل جائے، ذائقہ ایسا کہ پہلے نوالے کے بعد سب کہہ اٹھیں ''واہ زبردست''۔ اور آپ معدے کے رستے دل میں اترنے کا سلیقہ سیکھ سکیں۔


ارے باتوں باتوں میں اصل سوال تو بھول ہی گئی وہ یہ کہ آج کیا پکائیں؟ چلیں فریج کھول کر دیکھتے ہیں۔



تصویر؛ ماریہ منظور

قیمہ موجود ہے، شملہ مرچ، ٹنڈے، بیگن، آلو ، توری اور لوکی بھی۔ میرا خیال ہے کہ شملہ مرچ بناتے ہیں قیمہ کے ساتھ یعنی شملہ قیمہ اور ٹنڈے کی چٹ پٹی ترکاری۔

اجزا؛

قیمہ۔ آدھا کلو



تصویر؛ ماریہ منظور

شملہ مرچ۔ ایک پاؤ (کیوب میں کٹی ہوئی)

ہرا دھنیا۔ سجاوٹ کے لئے

ہری مرچ۔ 3 عدد

تیل ۔ آدھا کپ

پیاز ۔ دو عدد کٹی ہوئی باریک

پسی لال مرچ ۔ آدھا ٹی اسپون

کٹی لال مرچ۔ آدھا ٹی اسپون

پسا دھنیا۔ آدھا ٹی اسپون

ٹماٹر۔ 2 عدد درمیانے

پسا لہسن ادرک۔ 2 ٹی اسپون

نمک۔ حسب ذائقہ

گرم مصالحہ۔ آدھا ٹی اسپون



تصویر؛ ماریہ منظور

ترکیب؛

سب سے پہلے تیل میں پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کرلیں۔

پھر دہی میں لہسن، ادرک، قیمہ، پسی اور کٹی ہوئی لال مرچ، ہلدی، نمک، دھنیا ڈال کر قیمہ بھون لیں۔

آلو اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گلنے کے لئے ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔

جب آلو اور قیمہ گل جائیں اور پانی خشک ہوکر تیل چھوڑنے لگے تو ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

پھر آدھا کپ پانی ڈال کر تیز آنچ پر ابلنے تک پکائیں۔

آنچ دھیمی کرکے شملہ مرچ، ہری مرچ، گرم مصالحہ ڈال کر دھیمی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

اب ہرا دھنیا سجاوٹ کے لیے اوپر سے ڈال دیں۔

گرم گرم روٹی کے ساتھ کھائیں۔



تصویر؛ ماریہ منظور

کیوں پسند آیا۔ چلیں اب پکاتے ہیں ٹنڈے کی ترکاری۔

اجزا:

ٹنڈے۔ آدھا کلو

پیاز ۔ 2 عدد

ہرا دھنیا۔ سجاوٹ کے لیے

ہری مرچ۔ 3 عدد

لہسن۔ ایک ٹی اسپون

پسی کالی مرچ۔ 1/2 ٹی اسپون

پسی لال مرچ۔ 1/2 ٹی اسپون

تیل ۔ ایک چوتھائی کپ

ٹماٹر۔ 2 عدد

نمک ۔حسب ذائقہ

زیرہ۔ 1/2 ٹی اسپون

کلونجی۔ ایک چٹکی

ترکیب؛

ٹنڈے دھو کر صاف پانی سے ، کاٹ کر برتن میں رکھ لیں۔

تیل گرم کرکے کٹی پیاز فرائی کریں۔

تلی ہوئی پیاز میں لہسن، کلونجی، زیرہ شامل کرلیں۔

براؤن ہونے کے بعد (پیاز) پسی لال مرچ، کالی مرچ، ٹنڈے اور ٹماٹر شامل کرلیں۔ دھیمی آنچ پر گلنے دیں۔

گلنے کے بعد ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر سجاوٹ کریں۔



تصویر؛ ماریہ منظور

ارے ساتھ میں زرا سلاد بھی بنالیں تاکہ مزہ دوبالا ہوجائے ۔ اب کھا کر بتائیں ترکاری کیسی لگی۔

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں