بھارت میں 4 روزہ عالی شان پاکستان لائف اسٹائل نمائش کا شانداراختتام

150کمپنیوں نے 360 اسٹالز لگائے گئے، ڈیڑھ لاکھ افراد کی شرکت، تجارت بڑھانے کی تجاویز پرغور


عامر فاروق September 15, 2014
150کمپنیوں نے 360 اسٹالز لگائے گئے، ڈیڑھ لاکھ افراد کی شرکت، تجارت بڑھانے کی تجاویز پرغور فوٹو؛فائل

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 4روزہ عالی شان پاکستان لائف اسٹائل نمائش اختتام پزیر ہوگئی، 4 روزکے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائدافراد نے نمائش میں شرکت کی۔

نمائش کنندگان کاتمام سامان فروخت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالی شان پاکستان لائف اسٹائل نمائش 11ستمبر سے نئی دہلی کے پراگتی میدان میںشروع ہوئی تھی جو 14ستمبر کوانتہائی کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئی۔ نمائش میں 150 کمپنیوں نے 360اسٹالز لگائے تھے۔ نمائش کا افتتاح بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کیا تھا۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹوایس ایم منیرکی کوششوں سے منعقدہونے والی نمائش میں شرکت کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر زکریاعثمان، ریجنل چیئرمین ایس ایم نصیر، کراچی چیمبر کے صدرعامر عبداللہ ذکی، سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین یونس بشیر، زبیرطفیل، تنویر شیخ، مناظراے ناصر، مظہر اے ناصراور سید یاورعلی خصوصی طورپر بھارت آئے تھے جن سے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری اورسارک کے سابق صدرکی اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں تجارت بڑھانے کے لیے مختلف تجاویزطے کی گئیں۔ نمائش میںلوگوں کی قطاریں لگی دیکھی گئیں جس میں خواتین کی تعدادنمایاں تھی۔ پاکستانی وفدکے اعزازمیں دیے گئے عشائیے اورغزل محفل نے سماںباندھ دیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |