ججز کی کمی کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ میں 16 ہزار مقدمات زیرالتوا

مقررہ تعداد 7 ہے لیکن 4 جج کام کررہے ہیں، چیف جسٹس سے ججز کی تعداد 11 کرنے کی سفارش


Wajid Hameed September 11, 2014
دو سال قبل زیرالتوا مقدمات کی تعداد 11 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 16 ہزار335 ہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججزکی کمی کے باعث زیر التوا مقدمات 16ہزار سے تجاوز کرگئے۔

ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 7 مقررہے لیکن 4 سال میں کبھی بھی ججزکی تعداد 7 نہیں ہو سکی صرف ایک مرتبہ ججزکی تعداد 5 رہی ہے جب کہ اس وقت ججزکی تعداد 4 ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ججزکی تعداد 11 کرنے کی سفارش کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کے دائر ہونے اور مقدمات نمٹانے کی شرح میں عدم توازن گزشتہ 2 سال سے ججزکی تعداد مسلسل کم رہنے کی وجہ سے پیدا ہوا۔ دو سال قبل زیرالتوا مقدمات کی تعداد 11 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 16 ہزار335 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |