خیالی پلاؤ نظم یوم دفاع وطن

دل میں ہو اس کی خدمت کی سچی لگن، کہہ رہی ہے یہ سورج کی ہر ایک کرن، آج کا دن ہے یوم دفاع وطن


دل میں ہو اس کی خدمت کی سچی لگن، کہہ رہی ہے یہ سورج کی ہر ایک کرن، آج کا دن ہے یوم دفاع وطن۔ فوٹو پاک آمڈ فورسسز

رشک فردوس ہو یہ ہمارا چمن
اس کا چرچا رہے انجمن انجمن
اس کی الفت میں ڈوبے رہیں جان و تن
دل میں ہو اس کی خدمت کی سچی لگن
کہہ رہی ہے یہ سورج کی ہر ایک کرن
آج کا دن ہے یوم دفاع وطن
ہر طرف نو بہاروں کا عالم رہے
سربلند اس کا یہ سبز پرچم رہے
جوش و جذبہ رہے عزم محکم رہے
دھیان اسی کی حفاظت کا ہر دم رہے
اس سخن میں سبھی ہیں شریک سخن
آج کا دن ہے یوم دفاع وطن
اس کی خوش حالیوں کے وہ ساماں کریں
جو دلوں کو مسرت بداماں کریں
ہر شبِ تار کو نور افشاں کریں
چاہے اپنے لہو سے چراغاں کریں
آؤ تازہ کریں روح باطل شکن
آج کا دن ہے یوم دفاع وطن

نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے نظم لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |