جاویدہاشمی کوہٹانے کے لیے تحریک انصاف پر پارٹی آئین کی پابندی لازمی

جاوید ہاشمی کوعہدے سےہٹانےکیلئے پارٹی آئین کےتحت چیئرمین کو الیکشن کمیشن کو تحریری طورپرآگاہ کرناہوگا


Wajid Hameed September 02, 2014
اگر جاوید ہاشمی کو اعتراض ہواتو وہ جماعت کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرسکیں گے، ذرائع الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے پاس جاویدہاشمی پارٹی کوصدرتسلیم کر چکی ہے اورجاویدہاشمی کانام بطورصدرجماعت درج ہے۔

ایسی صورت میں تحریک انصاف کو جاوید ہاشمی کوعہدے سے ہٹانے کیلئے پارٹی آئین کو فالو کرنا ہو گا ۔الیکشن کمیشن ذرائع مطابق جاوید ہاشمی کو الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے کیلئے پارٹی آئین کے تحت چیئرمین کوالیکشن کمیشن کو تحریری طورپرفیصلے سے آگاہ کرناہوگا لیکن اس فیصلے میں جماعت کے آئین کومد نظر رکھنے یانہ رکھنے کے حوالے سے اگر جاوید ہاشمی کو اعتراض ہواتو وہ جماعت کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرسکیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جب تک تحریک انصاف کی جانب سے جاویدہاشمی کو عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے آٗین کے تحت عہدے دار کوہٹانے کے طریقہ کار کے مطابق اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کرتے اس وقت جاوید ہاشمی کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈجماعت کے عہددارسے ہٹایا نہیں جا سکتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |