بات کچھ اِدھر اُدھر کی تھری اِن ون

کیا چائے تیار ہے؟ تو پھر دیر کس بات کی۔ کیوں مزیدار ہے نا؟


کیا چائے تیار ہے؟ تو پھر دیر کس بات کی۔ کیوں مزیدار ہے نا؟۔ فوٹو سیما سراج

اتوار کے دن چھٹی ہوتی ہے اور چھٹی کا دن ہوتا ہے فرمائشوں کا۔ بیٹے کو پسند ہیں چھولے، بیٹی کو آلو کی چاٹ اور شوہر کو دہی بڑے اور مجھے پسند ہے مکس چاٹ۔

بڑے غور کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ تھری اِن ون کے ذریعے چاروں کی پسند کا خیال رکھا جائے۔ محنت بھی کم اور ڈشز بھی زیادہ۔ تو آئیے کچن میں چلتے ہیں۔

اجزا:

  • املی۔ ایک پیالی

  • نمک۔ حسب ذرائقہ

  • سرخ پسی ہوئی مرچ۔ آدھا چمچ

  • شکر۔ ایک چمچ

  • ٹماٹر۔ دو سے تین عدد

  • ہری مرچ۔ 2 سے 4 عدد

  • پیاز۔ ایک بڑی

  • آلو۔ 2 سے 4 عدد

  • چھولے۔ لوگوں کی تعدد کے حساب سے

  • کھانے کا سوڈا۔ ایک چٹکی

  • سرخ مرچ چاٹ مصالحہ۔ حسب ضرورت

  • سوکھا دھنیا۔ آدھا چمچ

  • سفید زیرہ۔ پسا ہوا ایک چمچ

  • ماش و مسور کی دال ۔ لوگوں کی تعداد کے حساب سے

  • تیل۔ ایک پیکٹ (تلنے کے لئے)


ترکیب:

  • پہلے ایک پیالی میں املی لے کر تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں۔ پھر حسب ذائقہ نمک، آدھا چمچ سرخ پسی ہوئی مرچ، تھوڑی سی شکر ڈالیں۔

  • ایک گھنٹے کے بعد املی کے بیج الگ کردیں اور گاڑھا املی کا پانی جو کھٹا میٹھا ہے، ایک شیشی میں ڈال کر رکھ لیں۔

  • اب ٹماٹر، ہری مرچ، پیاز کاٹ کرالگ رکھ لیں۔

  • دو تین آلو دیگچی میں ابلنے کے لیے رکھ دیں (تعداد لوگوں کے حساب سے رکھیں اور مقدار میں بھی تبدیلی حسب ضرورت کریں)۔

  • چھولے رات بھر بھگولیں، صبح ابلنے کے لیے رکھ دیں۔ ابالتے ہوئے کھانے کا چٹکی بھر سوڈا شامل کرلیں۔




  • سرخ مرچ چاٹ مصالحہ، نمک، سوکھا دھنیا اور زیرہ سفید بھون کر پسا ہوا سامنے رکھیں۔

  • ابلے ہوئے آلو کاٹ کر علیحدہ برتن میں رکھیں۔ چھولے الگ برتن میں ابال کر اور ماش و مسور کی دال حسب مقدار میں دو تین گھنٹے بھگو کر پیس لیں۔




  • کڑھائی میں تیل گرم کرنے کے لیے رکھ دیں اور پسی ہوئی دال میں نمک، سرخ مرچ ڈال کر اور چٹکی بھر سوڈا ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔

  • ایک برتن میں پانی رکھ لیں، اب پھلکیاں یا پکوڑے کڑھائی میں تل کر پانی میں بھگوئیں اور نکال کر برتن میں رکھ لیں۔






  • دہی میں تھوڑا سا پانی ، نمک ، پسا ہوا لہسن ملا کا پھینٹ لیں۔

  • اب آپ کے سامنے برتن میں آلو، دوسرے برتن میں چھولے اور تیسرے میں بھیگے ہوئے پکوڑے ہیں۔

  • اب پھلکیوں یا پکوڑوں پر دہی ڈالیں چمچ سے تاکہ وہ بھیگ جائیں۔ پھر سرخ پسی مرچ، چاٹ مصالحہ اور سوکھا دھنیا و زیرہ پسا ہوا ڈال دیں۔

  • اوپر سے کھٹا میٹھا املی کا پانی ڈال دیں۔ دہی بڑے یا دہی پھلکیاں تیار ہیں۔

  • چھولوں میں کٹی پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، سرخ مرچ، املی کا پانی، چاٹ مصالحہ ڈال کر تیار کریں اور ابلے آلو بھی اوپر سے شامل کرلیں۔ آلو چھولے کی ڈش تیار ہے۔




  • کٹے ہوئے ابلے آلو میں نمک، سرخ مرچ، چاٹ مصالحہ، املی کا پانی ڈالیں۔ اگر چاہیں تو تیز پتہ اور سرخ مرچ سے بھگار لیں۔ آلو کی چاٹ بھی تیار ہے۔

  • مکس چاٹ کے لیے دہی بڑے، چھولے اور آلو ملا کر علیحدہ سے مکس چاٹ بنالیں۔



کیا چائے تیار ہے؟ تو پھر دیر کس بات کی۔ کیوں مزیدار ہے نا؟
ارے پاپڑی ڈالنا تو بھول ہی گئے، جلدی سے ڈالیں اور اب بتائیں کیسی لگی؟


نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |