سندھ پولیس کے لئے سوا ارب روپے میں خریدی جانیوالی بکتر بند گاڑیاں بم پروف ہیں

پولیس کے لئے منتخب کی گئی ایک بکتر بند گاڑیاں نیٹو کے طے شدہ معیار کے مطابق ہیں، حکام کی ایکسپریس سے گفتگو


Raheel Salman August 25, 2014
LAZAR BTR SR-8808 کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ بارودی سرنگیں بھی اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتیں اور یہ 8 وہیل ہے، ۔ فوٹو: ایکسپریس

سندھ پولیس کے لئے سربیا سے خریداری کے لئے منتخب کی جانے والی 20 بکتربند گاڑیاں کئی منفرد خصوصیات کی حامل ہیں اوران خصوصیات کی حامل گاڑیاں دیگر ممالک میں دستیاب نہیں ہیں، کئی اضافی خصوصیات کی بدولت ہی ان گاڑیوں کی قیمت زیادہ ہے۔

سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایاکہ ان بکتر بند گاڑیوں پر تنقید کی جاتی ہے کہ انتہائی مہنگی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں حالانکہ اس سے قبل بھی ملک میں سربین کمپنی یوگو امپورٹ سے بکتربندگاڑیاں منگوائی جاچکی ہیں، انھوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں ضروربکتر بند گاڑیاں ہیں لیکن سربیا سے خریدی جانے والی BOV M-11 ماڈل کی بکتر بند گاڑی کی سب سے بڑی خصوصیت اس کا بم پروف ہوناہے ،یہ 4 وہیل ہے جبکہ اس میں 3 افرادکے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس میں ضرورت کے مطابق7 افراد تک کی گنجائش بنائی جاسکتی ہے، یہ بتر بند گاڑی نیٹو کے طے کردہ معیارکے مطابق تیار شدہ ہے۔ گاڑی میں اس میں طاقتور کیمروں کے ذریعے دشمن کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جاسکتی ہے جوکہ عموماً جنگوں میں ہی استعمال کئے جاتے ہیںبکتر بند گاڑی میں جدیداور خود کار ہتھیار کے ساتھ ساتھ اس میں اسموک گرنیڈکی بھی خصوصیت ہے ،وائر لیس سسٹم بھی گاڑی میں شامل ہے۔

دوسری بکتر بند کے بارے میں اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ LAZAR BTR SR-8808 کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ بارودی سرنگیں بھی اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتیں ،یہ 8 وہیل ہے، اس میں 3 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے لیکن فولڈنگ سیٹ کی بدولت مزید 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش بنائی جاسکتی ہے، اس کا وزن 18 ٹن ہے، اس میں مشین گن سمیت مختلف اقسام کی 6 گن لگائی جاسکتی ہیں جبکہ گرینیڈ لانچر بھی اس میں شامل ہے۔ یہ بکتر بند گاڑی آر پی جی سیون راکٹ کا حملہ بھی سہہ سکتی ہے، اسے انفنٹری فائٹنگ وہیکل بھی کہاجاتا ہے۔ اس بکتر بند کی بدولت نفری کو شورش زدہ علاقے میں پہنچایا بھی جاسکتاہے، خریداری کے عمل میں شریک افسر کا کہنا ہے کہ ایسی بکتر بند گاڑیاں صرف سربیاسے ہی مل رہی تھیں دیگر ممالک میں ایسی گاڑیاں دستیاب نہیں ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |