بات کچھ اِدھر اُدھر کی کھوپرے کی برفی

دسترخوان پر ہمیشہ پسند کی ڈش ضرور ہونی چاہیے۔ تو پھر آج بنے گی کھوپرے کی برفی ۔


دسترخوان پر ہمیشہ پسند کی ڈش ضرور ہونی چاہیے۔ تو پھر آج بنے گی کھوپرے کی برفی ۔

شام کو ہمارے گھر کچھ ایسے مہمان آرہے ہیں جنہیں میٹھا بہت پسند ہے، لہذا میں نے سوچا کیوں نہ دسترخوان پر ان کی پسند کی ہی ڈش رکھی جائے۔ تو پھر جناب آج بنے گی کھوپرے کی برفی ۔ جس کے لیے مندرجہ ذیل اجزا بے حد ضروری ہیں۔ اور دیکھئے اتفاق سے تمام چیزیں کچن میں موجود بھی ہیں۔


اجزا:




ترکیب:

  • دھیمی آنچ پر چھوٹی دیگچی میں گھی ڈالیں، جب گھی گرم ہوجائے تو اس میں چھوٹی الائچی کوٹ کر ڈالیں پھر کھوپرا ڈالیں ۔

  • الائچی جب سنہری ہوجائے تو اس میں سوکھا دودھ (خشک) کمیل اور چینی ملائیں اور تھوڑا پانی ڈال کر بھونیں، لیکن خیال رکھیں لگنے نہ پائے۔

  • اب ایک پیالی میں آدھی پیالی پانی ڈالیں اور پیالی میں دو چٹکی پیلا رنگ ڈالیں، دوسری پیالی میں بھی آدھی پیالی پانی ڈال کر دو چٹکی ہرا رنگ ڈال دیں۔

  • ساتھ ہی دیگچی میں برفی کو بھی بھونتے رہیں ۔

  • جب تمام آمیزہ ایک ہوجائے تو اس میں کھویا ڈال کر مکس کریں اور آدھے آمیزے کو الگ دیگچی میں ڈال دیں، اور اس کو بھی دھیمی آنچ پر رکھ دیں اور دونوں دیگچیوں میں وقفے وقفے سے چمچہ چلاتی رہیں۔

  • ایک دیگچی میں پیلا رنگ اور دوسری دیگچی میں ہرا رنگ پیالی کا ڈال دیں۔

  • جب تیار ہوجائے تو ایک ڈش میں پہلے ہر ےرنگ کی برفی کی تہہ پھر پیلے رنگ کی برفی کی تہہ پھر ہرے رنگ کی برفی کی تہہ لگائیں۔ اور کھوئے سے سجاوٹ کریں۔



لیجئے کھوپرے کی برفی تیار ہے۔ مہمانوں کے ساتھ مل کر کھائیں اور لطف اٹھائیں۔


نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |