میس میں انتہائی غیر معیاری کھانا فراہم کیا جاتا ہے

بچا ہوا کھانا تازہ پکائے جانے والے کھانے میں ملادیا جاتا تھا،اہلکار۔


Raheel Salman September 25, 2012
باسی کھانا کھانے سے متاثر ہونے والے اہلکاروں نے کہا ہے کہ میس کے مینو پر عمل نہیں کیا جاتا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس

پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں باسی کھانا کھانے سے متاثر ہونے والے اہلکاروں نے کہا ہے کہ میس کے مینو پر عمل نہیں کیا جاتا تھا۔

ہفتے میں5دن دال، چنا اور انڈا چنا ہی فراہم کیا جاتا تھا، زیر تربیت اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایکسپریس کو بتایا کہ میس مینو کے مطابق ہفتے میں2دن چکن، ایک دن گوشت اور باقی دن دال، چاول اور انڈا چنا فراہم کیا جانا چاہیے۔

لیکن مذکورہ مینو کی بدترین خلاف ورزی کی جاتی تھی،انتہائی غیر معیاری کھانا فراہم کیا جاتا تھا، ایک وقت کا بچا ہوا کھانا اگلے وقت میں پکائے جانے والے کھانے میں ملادیا جاتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں