خیالی پلاؤ نظم ہماری یوم آزادی

ہم سبز ہلالی پرچم کو ہر سمت یونہی لہراتے رہیں، ہر بستی میں ہر نگری میں خوشیوں کے ترانے گاتے رہیں۔


ہم سبز ہلالی پرچم کو ہر سمت یونہی لہراتے رہیں، ہر بستی میں ہر نگری میں خوشیوں کے ترانے گاتے رہیں۔ فوٹو اے پی پی

تاریخ سدا آزادی کی
ہم سب کے دلوں کو یاد رہے
یہ جان سے پیارا پاک وطن
آزاد رہے آزاد رہے
ہم سبز ہلالی پرچم کو
ہر سمت یونہی لہراتے رہیں
ہر بستی میں ہر نگری میں
خوشیوں کے ترانے گاتے رہیں
اس گلشن کا ہر اک گوشہ
خوشبوئے وفا سے شاد رہے
یہ جان سے پیارا پاک وطن
آزاد رہے آزاد رہے
خوشحالی اور ترقی کے
ارمان جو پیارے پیارے ہیں
تعمیر وطن کے جذبے سے
روشن جو خواب ہمارے ہیں
ان خوابوں ان ارمانوں کی
پرکیف لگن آباد رہے
یہ جان سے پیارا پاک وطن
آزاد رہے آزاد رہے

نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لئے نظم لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ نظم کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |