لیگی رہنماؤں کی اکثریت مارچ کی اجازت دینے کی حامی

مارچ کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے، لیکی رہنما


عبد المنان August 06, 2014
مارچ کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے، لیکی رہنما

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ایک روز قبل (پیر) ہونے والے اعلیٰ سطح کے پارٹی اجلاس میں تحریک انصاف کے مارچ اور طاہرالقادری کے 10اگست کے یوم شہدا سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کیا ہے۔

اجلاس کے دوران لیکی رہنماؤں کی اکثریت نے عمران خان اور طاہرالقادری کے مارچوں کو اسلام آباد داخل ہونے کی اجازت دینے کی حمایت کی تاہم انھوں نے تجویزدی کہ اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ لانگ مارچ پر کوئی بھی فیصلہ صرف مسلم لیگ(ن) کا نہیں بلکہ تمام جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ محسوس ہونا چاہیئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو وزیراعظم سے ملاقات میں فضل الرحمن، محمود اچکزئی اور آفتاب شیرپاؤ نے بھی نواز شریف پر زور دیا کہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کی اجازت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |