درخت پہ درخت

اس عجوبے کو دیکھنے کے لیے دور دور سے سیاح آتے ہیں


ع۔ر August 05, 2014
اس عجوبے کو دیکھنے کے لیے دور دور سے سیاح آتے ہیں۔ فوٹو: فائل

درخت تو آپ روزانہ ہی دیکھتے ہیں۔

گھر سے نکل کر اسکول، کالج یا دفتر جاتے ہوئے راستے میں ان گنت شجر آپ کی نگاہوں سے کے سامنے سے گزرتے ہوں گے۔ ان میں پھل دار اور غیر پھل دار، سایہ دار اور غیر سایہ دار ہر طرح کے درخت شامل ہوتے ہوں گے ، مگر ہم جس انوکھے شجر سے آپ کو آگاہ کرنے جارہے ہیں، وہ آپ نے آج تک نہیں دیکھا ہوگا۔

اٹلی کے دو قصبوں گرانا اور کسورزو کی درمیانی سرحد پر واقع یہ درخت بے حد منفرد اور انوکھا ہے۔ درحقیقت یہ ایک نہیں دو درخت ہیں۔ جن میں سے ایک درخت دوسرے کے اوپر اُگا ہوا ہے۔ ملبیری کے درخت کی جڑیں زمین میں ہیں جب کہ اس کے اوپر چیری کا درخت ہے۔



درخت پہ درخت کی دنیا میں یہ واحد مثال ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ چیری کا درخت ملبیری کے اوپر کیسے اُگ آیا۔ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ کسی پرندے نے چیری کا بیج ملبیری کے درخت پر گرادیا ہوگا۔ موزوں ماحول ملتے ہی چیری کا بیج پھوٹنے لگا ہوگا، اور آہستہ آہستہ اس کی جڑیں ملبیری کے تنے کے اندر سے گزتی ہوئی زمین تک پہنچ گئی ہوں گی۔

طفیلی حشرات کی طرح اگرچہ طفیلی پودے بھی ہوتے ہیں مگر اس مثال میں غیرمعمولی بات دونوں درختوں کی جسامت ہے۔ دونوں درخت اتنے ہی بڑے ہیں جتنے کہ ان کی قسم کے دوسرے عام درخت ہوتے ہیں۔ طفیلی پودوں کی وجہ سے عام طور پر اصل پودے کی نشوونما متاثر ہوتی ہے یا وہ سوکھ جاتا ہے مگر یہاں ایسا نہیں ہے۔ دونوں ہی درخت ہرے بھرے ہیں۔

' درخت پہ درخت ' کا یہ نظارہ دل کش اور مسحور کن ہے۔ بالخصوص چیری کے موسم میں یہ نظارہ اور بھی خوب صورت ہوجاتا ہے جب چیری کا درخت سفید پھولوں سے ڈھکا ہوتا ہے۔اس نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے دور دور سے سیاح آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |