لاہور سمیت پنجاب بھر میں ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کا امکان

بارش نہ ہونے کے سبب لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر رہا


ویب ڈیسک November 29, 2024
جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے:فوٹو:فائل

لاہور:

مغرب کی جانب سے آنے والا ہوا کا کم دباؤ آج رات پاکستان میں داخل ہوگا جس کے سبب کل لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش سے آلودگی میں کمی آئے گی اور بیماریاں کم ہوں گی۔

دوسری جانب، بارش نہ ہونے کے سبب لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر رہا۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 290 سے لے کر 577 ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 290 ریکارڈ کیا گیا تاہم سندر رائیونڈ روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 577 اور پاکستان انجینئرنگ سروسز روڈ پر 451 ریکارڈ ہوا۔

حکومت پنجاب نے شہر بھر کے اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور تفریحی مقامات پر پبلک کے لیے پہلے ہی کھول دیے تھے جبکہ لاہور سمیت چار اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دے دی گئی۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کر سکیں گے۔

سرکاری و نجی دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔

ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہوسکے گی جبکہ جمعے سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار ہے جبکہ ریسٹورینٹس کا ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک ہوگا۔ ہوڈ سسٹم نصب کیے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کے مطابق اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں