ڈی چوک احتجاج، ملزمان کو رات گئے پیش کرنے پر تفتیشی افسر کو شوز کاز نوٹس جاری

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 19 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا


ویب ڈیسک November 29, 2024

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے گرفتار ملزمان کو رات گئے پیش کرنے پر تفتیشی افسرکو نوٹس جاری کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو ملزمان کو پیش کیا گیا۔ ڈی چوک سے گرفتار 19 ملزمان کو کل رات ساڑھے 10 بجے عدالت میں پیش کیا گیا۔

سیکریٹریٹ پولیس نے ملزمان کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ملزمان کو رات گئے پیش کیا گیا جبکہ کوئی بھی وکیل پیش نہ ہوسکا۔ ملزمان کو رات گئے عدالت میں پیش کرنے پر پولیس کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں