اسلام آباد:
توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج پھر عائد نہ ہو سکی۔
اسپیشل کورٹ ایف آئی اے جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک بغیر کسی کارروائی ملتوی کر دی۔
توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست مسترد کی گئی تھیں۔
اسپشل جج سینٹرل نے 30 ستمبر کو اس کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے 2 اکتوبر کی سماعت میں فرد جرم عائد کرنے کا کہا تھا۔