نئی مغربی لہر پورے ملک میں بارش، برفباری اور اسموگ کا سبب بنے گی، این ڈی ایم اے

ملک کے مغربی اوربالائی علاقوں میں بارش،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے


اسٹاف رپورٹر November 29, 2024

کراچی:

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے موسم کا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئی مغربی لہر پورے پاکستان میں بارش،برف باری اوراسموگ کا سبب بنے گی۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نئی مغربی لہرآج سے ملک کے مغربی حصوں پراثراندازہوگی جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

ملک کے مغربی اوربالائی علاقوں میں بارش،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے،خطہ پوٹھوہار اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت بالائی خیبرپختونخوا میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

دریں اثنا صبح ورات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں زیادہ ترخشک موسم کا سامنا رہے گا تاہم اسموگ اور دھند برقراررہنے کا امکان ہے، مقامی حکام اورعوام کو چوکس رہنے اورضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔

شمالی اورپہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کو پھسلن والی سڑکوں پرسفر کے دوران احتیاط برتنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں