لاہور:
رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر زرقا نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں ہیں، پورا پاکستان تحریک انصاف کاورکر بنا ہوا ہے ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ خان صاحب کو کب جیل سے باہر نکال رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس وقت مرکزی لیڈر شپ کا جو حال ہے، کارکن مخلص ہیں وہ کہتے ہیں کہ آپ نے خان کے لیے کیا کیا؟
وہ پوچھتے ہیں اور قیادت کے پاس جواب نہیں ہوتا، جو پرسوں ہوا وہ کس قدر تکلیف دہ، اندوہناک کہ رینجرز ہوں یا ورکرز ہوں بچے تو سب ہمارے ہیں، پاکستانی بچے ہیں ان کی کیوں شہادتیں ہوئیں؟، کیوں نہیں یہ مینج کیا گیا؟خواہ وہ حکومت ہو خواہ وہ ہماری پارٹی ہو، کوئی مینجمنٹ دونوں طرف سے نہیں نظر آئی۔
رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ انسان کو جب بھی کوئی تشخیص کرتا ہے تواسے ایمانداری اور حقیقت پسندانہ تشخیص کرنی چاہیے اسے کم از کم اپنے آپ سے سچ بولنا چاہیے، پی ٹی آئی کا سب سے بڑا ایشو یہ ہے کہ یہ اپنے آپ سے سچ نہیں بول رہے، پورا پاکستان آپ کا ورکر نہیں بنا ہوا اگر پورا پاکستان آپ کا ورکر بنا ہوتا تو اسلام آباد میں آپ کے پاس دس لاکھ بندہ آجاتا۔
بات یہ ہے کہ آپ کا اندازہ ٹھیک نہیں ہے، آپ سمجھ رہے ہیں کہ آپ ریاست کی آرم ٹوسٹنگ کر کے اپنا کام سیدھا کر لیں گے اس طرح ہوگا نہیں، مولاجٹ بننے کی کوشش کرنے کے بجائے آپ کو چاہیے کہ آپ سیاسی طریقے سے معاملات لیکر چلیں، پہلے کہتے ہیں کہ ہزاروں لوگوںکی موت ہوئی پھر کہتے ہیں کہ 278 لوگوں کی موت ہوئی پھر کم ہوتی گئیں۔