جنید جمشید  نے کتنی شادیاں کی تھیں، بیٹے کے تازہ انکشافات

انہوں نے موسیقی کو چھوڑ کر دین کی راہ اختیار کی اور اپنی زندگی کے آخری لمحات بھی تبلیغ اسلام میں گزارے


ویب ڈیسک November 28, 2024
جنید جمشید چترال سے آتے ہوئے حویلیاں میں طیارہ حادثے میں خالق حقیقی سے جاملے تھے . فوٹو : فائل

کراچی:

مرحوم نعت خواں اور گلوکار جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید جمشید نے پہلی بار اپنے والد کی شادیوں پر کھل کر بات کی ہے۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران، بابر نے اپنے والد کی زندگی کے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

بابر جنید جمشید نے انکشاف کیا کہ ان کے والد نے زندگی میں تین شادیاں کیں۔ انہوں نے بتایا: "میری والدہ کے علاوہ والد کی دو مزید بیویاں تھیں۔ ان میں سے ایک بیوی والد کے ساتھ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئیں۔ دیگر دونوں بیویوں سے کوئی اولاد نہیں تھی، ہم صرف چار بہن بھائی ہیں۔"

بابر نے اپنے والد کے ساتھ ایک گفتگو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جنید جمشید نے ایک بار ان سے کہا: "لوگ کہتے ہیں کہ میں نے متعدد شادیاں کی ہیں، لیکن کیا میں نے کبھی تمہاری والدہ یا تم لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی؟" بابر نے جواب دیا: "نہیں بابا، آپ نے ہمیشہ اپنی ذمے داریاں پوری کیں اور ہمیں بے حد پیار دیا۔"

واضح رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے موسیقی کو چھوڑ کر دین کی راہ اختیار کی اور اپنی زندگی کے آخری لمحات بھی تبلیغ اسلام میں گزارے۔ ان کی زندگی کا مقصد لوگوں کو حقیقی روشنی اور دین اسلام کی طرف راغب کرنا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں