سپریم کورٹ کا ٹیکس مقدمات کو جلد نمٹانے کا فیصلہ

انصاف کے حصول اور عدالتی اصلاحات کے لیے چیف جسٹس کے زیر صدارت دو اجلاس، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس بلال کی شرکت


ویب ڈیسک November 28, 2024
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے ٹیکس مقدمات کے التوا کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انہیں جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انصاف کے حصول اور عدالتی اصلاحات کے حوالے سے دو اجلاس چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوئے جس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس بلال حسن نے شرکت کی۔

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مشہور ڈویلپمنٹ ایکسپرٹ شیرشاہ بھی شریک ہوئے، اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی، کیسز کے حوالے سے بہتری لانے کا جائزہ لیا گیا،
اجلاس میں صلاحیت بڑھانے کیلئے تربیت کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دوسرے اجلاس میں بھی سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات پر غور کیا، اجلاس میں ایف بی آر کی قانونی ٹیم نے بھی شرکت کی، اجلاس میں ٹیکس مقدمات اور قاضی ان کو نمٹانے کے حوالے سے غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ ٹیکس مقدمات سے متعلق التواء کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔

دریں اثنا بار کے نمائندگان نے اس بارے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں