اسلام آباد احتجاج میں غلطیاں دونوں طرف سے ہوئیں، گورنر پنجاب

مظاہرین کا اسلام آباد تک پہنچنا پنجاب حکومت اور پولیس کی بڑی ناکامی ہے، سردار سلیم


ویب ڈیسک November 28, 2024

پنجاب کے گورنر سردار سلیم نے کہا ہے کہ اسلام آباد احتجاج میں غلطیاں دونوں طرف سے ہوئیں۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں گورنر پنجاب سردار سلیم نے کہا کہ اسلام آباد میں ساری چیزیں ہی غلط ہوئیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخواہ سارے حکومتی وسائل کے ساتھ اسلام آباد آ جائیں یہ غلط ہے۔ میرے خیال میں اسلام آباد احتجاج میں غلطیاں دونوں اطراف سے ہوئی ہیں۔ اس سارے معاملے میں رینجرز اور پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ وفاقی کابینہ کو بھی جس طریقے سے معاملے کو حل کرنا چاہیے تھا اس طرح نہیں کیا۔  

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین کا اسلام آباد تک پہنچنا پولیس اور پنجاب حکومت کی بڑی ناکامی ہے۔ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ ہمیشہ سے ورکرز کو اسلام آباد لے جا کر ایسے ہی چھوڑ دیتی ہے۔ اگر پی ٹی آئی ورکرز بڑی تعداد میں ڈی چوک پہنچ جاتے تو حالات بہت خراب ہوجاتے۔ جس طریقے سے مظاہرین کو منتشر کیا گیا وہ بہت اچھا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ظاہری طور پر ایسے نظر نہیں آرہا ہے بڑی تعداد میں لوگ جاں بحق ہوئے ہوں۔ میرے خیال میں اب تک  کتنے مظاہرین جاں بحق ہوئے نمبرز کی تصدیق نہیں ہوئی۔ وفاقی حکومت کی معاملے کو سلجھانے کے لئے حکمت عملی درست نہیں تھی۔ پورے ملک کو کنٹینرز لگا کر بند کردینا بھی حکومت کی ناکام حکمت عملی تھی۔  یہ حکومت کی مس مینجمنٹ تھی کہ ملک کو اتنے روز کے لئے بند کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں