کراچی میں 5 سیکنڈ میں 55 لاکھ روپے چھیننے کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی

فوٹیج میں دو لٹیروں کو شاپ کے مالک سے رقم سے بھرا بیگ چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔


اسٹاف رپورٹر November 28, 2024
شہر سے 23 قیمتی گاڑیاں اسلحے کے زور پر چھینی گئی جبکہ 150 کاریں چوری ہوئیں، رپورٹ

کراچی: قائد آباد میں ایزی پیسہ شاپ کے مالک سے 55 لاکھ روپے چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق 25 نومبرکوقائد آباد تھانے کی حدود میں ایزی پیسہ شاپ کے مالک سے 55 لاکھ روپے چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی.

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے 5 سیکنڈزمیں 55 لاکھ  کی ڈکیتی کی واردات کی انجام دی . فوٹیج میں دو لٹیروں کو شاپ کے مالک سے رقم سے بھرا بیگ چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔

موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے شناخت چھپانے کے لیئے ہیلمٹ پہن رکھے ہیں ۔ ایک لٹیرے نے اسلحہ نکال کردھمکایا دوسرے نے رقم سے بھرا بیگ چھینا۔

قائد آباد پولیس کے مطابق ایزی پیشہ شاپ کےمالک راشد کی قائد آباد میں ایزی پیسہ شاپ ہے شاپ کے مالک کا کہنا ہے کہ 35 لاکھ روپے ان کی جیبوں میں تھے اور 55 لاکھ روپے بیگ میں تھے جوبینک میں جمع کروانے جا رہا تھا ۔ مسلح ملزمان 55 لاکھ روپے سے بھرا بیگ چھین کرفرارہوئے واردات کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں درج ہےمزید تفتیش جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں