بہاولپور میں شوہر نے سابق بیوی پر تیزاب پھینک دیا

ملزم نے گھر میں گھس کرخاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس


ویب ڈیسک November 28, 2024

بہاولپور میں شوہر نے سابق بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے خاتون بری طرح جھلس گئیں۔

ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو تیزاب گردی کی اطلاع موصول ہوئی۔ متاثرہ خاتون کے بیٹے نے کال کرکے بتایا کہ والدین کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔ میکے میں مقیم والدہ کو والد نے اچانک گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے والدہ کا جسم بری طرح جھلس گیا۔  

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ خواتین کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں رابطہ کریں۔  

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں