اسلام آباد:
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی جب کہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی، تاہم مسلسل عدم پیشی پر جاری بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں۔
ریفرنس پر مزید سماعت2 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔