کراچی میں دھند چھانے کے سبب حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان

بدھ کو شہر کا کم سے کم پارہ 19.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا


اسٹاف رپورٹر November 27, 2024

کراچی:

آج اور کل شہر کی فضاؤں پر دھند چھانے کے سبب حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے جبکہ بدھ کو کم سے کم پارہ 19.5 ڈگری رہا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو شہر کی فضاؤں پر ہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ معمولی متاثر ہوسکتی ہے۔

جمعے کو شہر کا مطلع جذوی طور پر ابرآلود بھی ریکارڈ ہوسکتا ہے، اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کم سے کم پارہ 18 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے پہلے نصف میں شہر پر بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں اثرانداز ہوسکتی ہیں جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اور  راتیں خنک رہنے کا امکان ہے۔

بدھ کو شہر کا کم سے کم پارہ 19.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں