وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی نے بدھ کو سندھ سیکریٹریٹ میں اپنے دفتر میں سندھ پبلک سروس کمیشن محکمہ زراعت کی انجینئرنگ، ایکسٹینشن اور مارکیٹ کمیٹی ونگ کے پاس کرنے والے 148 افسران امیدواروں میں آفر آرڈر تقسیم کیے۔
اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری زراعت احمد علی شیخ، سیکشن افسران نیاز احمد سیال، محمد جڑیل منگریو اور دیگر افسران بھی موجود تھے، سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی نے سندھ پبلک سروس کمیشن پاس محکمہ زراعت سندھ کے 148 زرعی افسران جن میں اسٹیٹس ٹیکل، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ انجنیئرز، پرچیز افسران اور انفارمیشن افسران میں آفر آڈر تقسیم کیے۔
سیکریٹری زراعت کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کے افسران نے غریب کسانوں کی خدمت کرنی ہے اس لیے آپ کو اپنی خدمات غریب کسانوں اور کاشتکاروں کے لیے وقف کرنا ہوں گی۔
سیکریٹری سہیل احمد قریشی کا مزید کہنا تھا کہ زراعت کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں صوبے کے زرعی شعبے کو مزید ترقی دلانا ہوگی جس کے لیے محکمے میں شامل نئے افسران کو محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا۔