سانحہ چکرا گوٹھ؛ ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مقدمے کا فیصلہ محفوظ

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں وکلا اور پراسیکیوشن کے دلائل مکمل کرلیے گئے


کورٹ رپورٹر November 27, 2024

کراچی:

سانحہ چکرا گوٹھ میں ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 13 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ چکر گوٹھ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں وکلا طرفین کے دلائل مکمل ہونے پر خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے رئیس مما سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 13 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کرلیا، جو رواں ہفتے سنائے جانے کا امکان ہے۔

راجا حسن نواز ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ 

مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ رئیس مما کو ٹرائل کے دوران کسی گواہ نے شناخت نہیں کیا۔ اسی طرح محمد حسن جنجوعہ ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ ملزمان کو مقدمے سے بری کیا جائے۔ 

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم رئیس مما نے 2011 میں کورنگی میں اپنی دہشت اور اجارہ داری قائم رکھنے کے لیے چکرا گوٹھ میں پولیس وین پر حملہ کیا۔ فائرنگ سے ریزرو پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق اور اہلکار سمیت 27 افراد زخمی ہوئے۔ 

مقدمے میں رئیس مما، عمران لمبا، انعام، گل محمد، قاسم، عمیر سمیت 13 ملزمان گرفتار ہیں۔ ملزمان کیخلاف 2011 میں تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں