بشریٰ بی بی اور گنڈا پور ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوئے ہیں، فیصل واؤڈا

دو دن پہلے ہی بتایا تھا کہ ڈی چوک آنے والوں کی دھلائی ہوگی، بشری بی بی نےعمران خان کی سیاست ختم کردی، بیان


ویب ڈیسک November 27, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد:

سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ 2 روز پہلے بتادیا تھا کہ ڈی چوک آنے والوں کو حکومت دھوئے گی، بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور ایک گاڑی میں بیٹھ کر کارکنوں کو بے یارو مددگار چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

اسلام آباد میں مظاہرین کے خلاف پولیس اور رینجرز کے کریک ڈاؤن پر سینیٹر فیصل واؤڈا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی کی آنکھوں پر پٹی بندھ گئی وہ بیگم کے آگے کچھ نہیں دیکھتے، بشری بی بی کی سیاست نے عمران خان کی سیاست ختم کردی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے ہیں، یہ کارکنوں کو ہمیشہ کی طرح بے یارو مددگار چھوڑ کر بھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی اور علی امین ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے۔ فیصل واؤڈا نے کہا کہ میں نے دو روز پہلے ہی بتادیا تھا کہ ڈی چوک آنے والوں کو حکومت دھوئے گی۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں