ہم یہاں بیٹھے ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے پیغام تک کہیں نہیں جائیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

ہم پر ظلم ہورہا ہے، گولیاں اور شیلنگ کی جارہی ہے، اسلام آباد میں پولیس کریک ڈاؤن کے بعد وزیراعلیٰ کا ویڈیو بیان


احتشام خان November 27, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد پولیس کی جانب سے بھرپور کریک ڈاؤن کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم ادھر سے کہیں نہیں جارہے اور یہیں بیٹھیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے پولیس اور رینجرز کے بھرپور کریک ڈاؤن کے بعد نامعلوم مقام سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ریاست ماں کی حیثیت رکھتی ہے مگر اس ریاست نے ہم پر ظلم شروع کر رکھا ہے، ہم پر شیلنگ اور گولیاں برسائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سے کہی جانے والے نہیں اور بانی چیئرمین کے پیغام کا انتظار کررہے ہیں کیونکہ اُن کے لیے ہمارا سب کچھ قربان ہے، بانی چیئرمین اگر کہے گولی کا جواب گولی تو ایسا ہی کریں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم ادھر ہی بیٹھے ہوئے ہیں اور بیٹھے رہیں گے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں