لندن : عالمی شہرت یافتہ برطانوی گلوکار ایلٹن جان نے انکشاف کیا ہے کہ اس سال جولائی میں انہیں ایک خطرناک آنکھوں کی انفیکشن کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ان کی دائیں آنکھ کی بینائی ضائع ہوگئی۔
77 سالہ ایلٹن جان نے بتایا کہ یہ انفیکشن انہیں جنوبی فرانس میں تعطیلات کے دوران ہوا۔ انہوں نے کہا، "میں نہ کسی چیز کو دیکھ سکتا تھا اور نہ کچھ پڑھ سکتا تھا۔"
ایلٹن جان کا کہنا ہے کہ وہ اب روبہ صحت ہیں لیکن ان کے نئے البم کی تیاری رک گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا، "ابھی تک کچھ نہیں کیا، نہیں معلوم اسٹوڈیو جا کر ریکارڈنگ کیسے کروں گا۔"
ان کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے پر ان کے مداحوں اور کئی مشہور شخصیات نے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ فیشن آئیکون ڈوناٹیلا ورساچی، گلوکارہ نٹالی امبروگلیا اور بیلی پورٹر سمیت کئی دیگر نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔