کراچی؛ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر طحٰہ سلیم کے زیرصدارت اجلاس، تجاوزات کے خلاف نائٹ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت


اسٹاف رپورٹر November 26, 2024

کراچی:

ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اینٹی انکروجمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ 

اجلاس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، میونسپل کمشنرز، ڈائریکٹرز ، ڈپٹی ڈائریکٹرز ، اینٹی اینکروجمنٹ پولیس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔  اجلاس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تجاوزات اور پتھاروں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ  کسی بھی ریسٹورنٹ ، ہوٹl کواجازت نہیں کہ وہ اپنی حدود سے باہر آکر تجاوزات قائم کرے۔ 

 ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ  سلیم نے اجلاس میں کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں عوام ڈینٹر،  پینٹرز، پھلوں کے ٹھیلے، سبزی کے ٹھیے اور رکشہ اسٹینڈز سے ذہنی اذیت کا شکار ہیں، انہیں فوری طورپر ختم کیا جائے۔ 

اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر اب ہفتے میں چھ دن آپریشن کیا جائے گا جس میں کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگرکوئی بھی  انکروجمنٹ کا افسر اگر اپنے کاموں میں کوتاہی یا غفلت برتے گا تو اس کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ 

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ  تجاوزات کے خلاف نائٹ آپریشن تیز کیا جائے  اور ڈپارٹمنٹ کے یارڈز میں کیمرے نصب کیے جائیں جن تک اسسٹنٹ کمشنرز کی رسائی بھی ہو۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں