فتنہ پارٹی سے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ ہیں نہ میڈیا ورکرز، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد میں شرپسندوں اور بلوائیوں نے خواتین صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی جو شرمناک ہے، وزیراطلاعات پنجاب


ویب ڈیسک November 26, 2024
ججز کی کردار کشی کرنے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں، عظمی بخاری:فوٹو:فائل

لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ فتنہ پارٹی سے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ ہیں نہ میڈیا ورکرز محفوظ ہیں۔ 

وزیراطلاعات پنجاب نے تحریک انصاف کے شدت پسندوں کی جانب سے میڈیا نمائندوں  اور نجی ٹی وی چینل پر جتھے کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی سے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ ہیں نہ میڈیا ورکرز۔ 

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں شرپسندوں اور بلوائیوں نے خواتین صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی جو شرمناک ہے۔ 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ ان جعلی، نام نہاد پُرامن سیاسی کارکنوں کا اصل اور گھناؤنا چہرہ ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں