پی ٹی اے کا فائر وال کے ذریعے غیر قانونی وی پی این کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز

دو روزہ ٹرائل کے بعد یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا


ارشاد انصاری November 25, 2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فائر وال کے ذریعے غیر قانونی وی پی اینز کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق وی پی این کی بندش کا یہ ٹرائل دو روز تک جاری رہے گا اور ٹرائل کے دوران غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی مشق کی جائے گی جبکہ کہ پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

دو روزہ ٹرائل کے بعد یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا اب تک 25 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی بندش کا پہلا ٹرائل کچھ روز قبل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں