قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 172.7ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کے اجلاس میں منظور شدہ 10 میں سے 6 منصوبے بلوچستان کے ہیں


ارشاد انصاری November 25, 2024

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 172.7ارب روپے کی لاگت کے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کے اجلاس میں 11ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا اجلاس کے دوران وزارت صحت کی جانب سے مزید وضاحت کے لیے ایک پروجیکٹ مؤخر کر دیا گیا ہے منظور شدہ منصوبوں میں سے 6 منصوبے بلوچستان کے ہیں۔

علاوہ ازیں بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے صوبوں میں رابطے کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے شعبے سے متعلق منظور شدہ منصوبے شامل ہیں کراچی کے لیے 29.2 بلین روپے کی لاگت سے سالڈ ویسٹ انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ورلڈ بینک کے فنڈڈ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ہے، اس سے قبل قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 6ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی تھی، ایگزیکٹو کمیٹی نے صحت، زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں 178 ارب 10کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی تھی۔

واضع رہے کمیٹی میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کے قیام کے لیے 52 ارب 77 کروڑ 52 لاکھ روپے مالیت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

اس کے علاوہ سندھ لائیو سٹاک اینڈ ایکوا کلچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لیے 38 ارب 3 کروڑ 60لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں