اسلام آباد:
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق 27 سے 29 نومبر تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کو دورہ روس کی دعوت روس کے ڈوما ( ایوان زیریں) کے چیئرمین وولودن نے دی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سات رکنی پارلیمانی وفد کے ساتھ ڈوما (زیریں ایوان) اور فیڈریشن کونسل (بالائی ایوان) کے اسپیکر سے بات چیت کریں گے۔
یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔