چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو پارٹس بدل کر نئی بنانے والے ملزمان گرفتار

ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا، ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری


ویب ڈیسک November 25, 2024

کراچی:

چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو پارٹس بدل کر نئی بنانے والے ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے وی ایل سی پولیس نے چوری کی موٹر سائیکلیں پارٹس تبدیل کرکے نئی موٹرسائیکلوں میں بدلنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اورمتعدد موٹرسائیکلوں کے اسپیئرپارٹس برآمد کرلیے۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے چوری کی  موٹرسائیکلیں نئی  موٹرسائیکلوں میں تبدیل کرنے والے گینگ کے 4 ملزمان جمیل ،اسحاق، ابرار اور سرفراز علی عرف شرافی کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4  چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور اسپیئر پارٹس  برآمد کرلیے۔

گرفتار کیے گئے چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کے پارٹس بدل کر نئی موٹر سائیکل بنا دیتے تھے اور پرانے پارٹس کباڑیوں کو فروخت کردیتے تھے۔  گرفتار ملزمان جمیل اور اسحاق موٹرسائیکلیں چوری کرتے ہیں جب کہ ابرار اور سرفراز علی عرف شرافی موٹرسائیکلوں کے پا رٹس تبدیل کرتے ہیں۔

ملزمان تبدیل شدہ موٹرسائیکلوں کو اکبر روڈ اور دوسرے بازاروں میں فروخت کر دیتے تھے۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد کباڑی نصیر اور اعجاز پکڑے جانے کے خوف سے روپوش ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اب تک 30 سے 40وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔ گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری اورمزید گاڑیوں کی برآمد گی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں