چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو مزید فعال بنانے کیلیے اہم اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

پنجاب کے سات اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں اہم اسامیوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی


ویب ڈیسک November 25, 2024

لاہور:

بے سہارا اور لاوارث بچوں کی دیکھ بھال کے لیے قائم ادارہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو مزید فعال بنانے کے لیے اہم اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے سات اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں اہم اسامیوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی۔ اٹک، مظفرگڑھ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سرگودھا میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے لیے بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ حافظ آباد، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بھرتیاں کی جائیں گی۔

چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کی تین، چائلڈ سائیکالوجسٹ کی تین، کیس ورکر انچارج تین اور کیس ورکرز کی چھ اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ خالی اسامیوں میں سوشل موبلائزرز کی 6، ایم آئی ایس اسسٹنٹ کی تین، آفس بوائے تین، سیکیورٹی گارڈ کی دس جبکہ کلینر کی 6 اسامیاں بھی شامل ہیں۔

عملے کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ امیدوار اپنی درخواستیں 10 دسمبر شام پانچ بجے تک جمع کروا سکیں گے۔ درخواست کے ہمراہ امیدوار جامع سی وی، ایک عدد فوٹو اور تصدیق شدہ شناختی کارڈ کی کاپی جمع کروائیں گے جبکہ تجربہ سرٹیفیکیٹ اور تمام متعلقہ اسناد کی کاپیاں بھی بذریعہ ڈاک بھجوائی جائیں گی۔

ترجمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کے مطابق شارٹ لسٹڈ افراد کے انٹرویوز چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کے دفتر میں منعقد ہوں گے ، انٹرویو کے لیے کال لیٹرز جاری کیے جائیں گے۔ امیدوار انٹرویو کے وقت اپنی اصل اسناد ہمراہ لائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں