کرم کے متاثرہ علاقوں میں ہلال احمر عوام کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائے، گورنر خیبرپختونخوا

اس سنگین صورت حال میں صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے اور وہ 2013 کے بعد سے وفاق پر یلغار کررہی ہے، فیصل کریم کنڈی


ویب ڈیسک November 24, 2024
فوٹو فائل

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم نے انجمن ہلال احمر کو کرم میں عوام کو خوراک فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے ضلع کرم کی سنگین صورت حال کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انجمن ہلال احمر کو کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے اور لوگوں کی خدمت کی ذمہ داری سونپ دی۔

مزید پڑھیں: کرم میں دونوں فریقین نے 7 روز کیلئے امن پر اتفاق کرلیا، مشیر وزیراعلیٰ کے پی

فیصل کریم کنڈی نے درسمندر اور ٹل کے علاقوں کے متاثرین کیلیے فوڈ کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس سنگین صورت حال میں صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، 2013 سے صوبائی حکومت نے ہمیشہ وفاق پر یلغار کی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرم میں معصوم لوگ مر رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی مجرمانہ کردار قابل افسوس ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |